Are You sure you want to delete Member from list ?
پاکستان اور سعودی عرب کا تاریخی دفاعی معاہدہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کو بین الاقوامی سیاست میں ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اس کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔
1۔یہ معاہدہ طاقت کے علاقائی توازن میں ایک بڑی تبدیلی بن سکتا ہے اور خطے سے متعلق اسرائیل کی حکمت عملی کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔
مغربی دنیا اور پڑوسی ممالک کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔
2۔حالانکہ سعودی عرب واضح کر چکا ہے کہ ایک جامع دفاعی معاہدہ ہے جو تمام فوجی ذرائع کا احاطہ کرتا ہے یہ کسی کے خلاف نہیں ہے بلکہ ایک گہرا تعاون ہے۔
3۔یہ ایک تاریخی معاہدہ قرار دیا جا رہا ہے اور اس کو معیشت کو مضبوط بنانے کی بنیاد بھی مانا جا رہا ہے۔
4۔اس معاہدے سے پاکستان کی سفارتی اہمیت اور اثر و رسوخ میں اضافہ ہوگا۔
5۔یہ پاکستان میں موجودہ داخلی سیاسی بحران کو حل کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔
6۔یہ معاہدہ امت مسلمہ کو عملی طور پر یکجا کرنے کی ایک کوشش سمجھا جا رہا ہے۔
7۔اگر یہ معاہدہ تمام مخلوق میں بھلائی پھیلانے کے لیے ہے تو یہ نیکی اور تقوی میں تعاون ہے۔
8۔اسلام اور پاکستان میں فرقہ واریت کو ختم کر کے اپسی رشتوں میں مضبوطی لائی جا سکتی ہے۔
9۔اسلامی ممالک کا باہمی اتحاد اور تعاون کی ایک عملی شکل ہے جو امت مسلمہ کی طاقت اور وقار کا باعث بن سکتا ہے۔
10۔انصاف اور عہد کی پابندی پر ایمانداری کے ساتھ عمل کرنا اسان ہوگا معاشرے کو اچھی تربیت حاصل کرنے کے مواقع فراہم ہو سکتے ہیں۔
خلاصہ کلام:
یہ معاہدہ امت مسلمہ کو اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے/ اپنی حفاظت کو یقینی بنانے/ دشمن کو مرعوب کرنے/ نیکی و تقوی کو فروغ دینے اور ظلم و زیادتی کو روکنے کا ایک عملی ذریعہ فراہم کرتا ہے۔